بھنگوریہ گوٹھ میں گتے کی فیکٹری میں آتشزدگی، جانی نقصان نہیں ہوا

May 19, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )عزیزآباد بھنگوریہ گوٹھ میں گتے کے گودام میں آگ لگ گئی۔آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں اور ایک واٹر باوزر موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پایا۔آگ گراؤنڈ پلس ون پر قائم گتے کی فیکٹری میں لگی ۔آگ بیسمنٹ میں موجود گتے کے گودام میں لگی ۔واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکیں ۔فائر بریگیڈ کے مطابق نقصان کا تخمینہ کولنگ کے عمل کے بعد لگایا جاسکے گا۔