ناظم آباد میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا

May 19, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظم آباد میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جا ں بحق ہوگیا، تفصیلات کے مطابق ناظم آباد تھانے کی حدود سونا چاندی لان کے قریب تیز رفتاری گاڑی کی ٹکر سے 59سالہ عبد الرحمن ولد عبدالکریم ہلاک ہوگیا ،واقعے کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں پر ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔