سمندر اور نالے میں ڈوب کر 2 افراد جاں بحق

May 06, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہاکس بے سنس پٹ کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے 19 سالہ شاہزیب ولد رانا شکور ڈوب گیا، پولیس اور ایدھی رضا کاروں نے لاش کو نکال کر اسپتال منتقل کیا ، متوفی لیاری آگرہ تاج کالونی کا رہائشی تھا ، علاوہ ازیں ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی لکڑی گودی کے قریب نالے میں ڈوب کر ایک شخص ہلاک ہوگیا، پولیس کا کہنا ہےکہ متوفی نشہ کا عادی ، فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔