کھارادر، بنک کے باہر 50 لاکھ روپے ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ کمپنی کا ملازم نکلا

May 06, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کھارادر کے علاقے میں 2 روز قبل بینک کے باہر سے 50 لاکھ روپے ڈکیتی کے واقعہ میں بینک میں رقم جمع کرانے والا کمپنی کا ملازم ہی ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ نکلا،کھارادر پولیس نے سمیرکو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے دیگر 3 ساتھیوں کے ساتھ ملکر ڈکیتی کا ڈرامہ رچا یا تھا۔