لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک اور پی پی نمائندوں کی کمیٹی

May 26, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈی ایچ اے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کر نے کے لئے کے الیکٹرک اور پیپلزپارٹی کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی،کراچی کے ڈی ایچ اے، کلفٹن اور ملحقہ علاقوں سے ایم این اے ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے اپنے حلقہ این اے 241 کراچی کے پیپلز پارٹی کے نمائندوں کے ہمراہ کے ای ہیڈ آفس میں کے الیکٹرک کی سینئر انتظامیہ سے ملاقات کی اور شکایت کی کہ ان کے علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ اس موقع پر کے الیکٹرک کی سعدیہ دادا نے یقین دلایا کہ 200 یونٹ تک لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔