نجی تعلیمی اداروں کے زیر استعمال محکمہ اوقاف کی 9 ہزار ایکڑ زمین کا مکمل ریکارڈ طلب

May 26, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے نجی تعلیمی اداروں کے زیر استعمال محکمہ اوقاف سے 9 ہزار ایکڑ اراضی کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔ جسٹس صلاح الدین پہنور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو محکمہ اوقاف کی زمین نجی تعلیمی اداروں کے استعمال سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ محکمہ اوقاف نے وفاقی حکومت سے گزشتہ 10 سال میں ملنے والی رقم کی تفصیلات پیش کردیں۔