سولجر بازار، گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ، میاں بیوی اور پانچ بچے زخمی

May 26, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سولجر بازار کے علاقے میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے جھلس کر میاں بیوی اور پانچ بچے زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سولجر بازار نمبر ایک تھانے کی گلی میں واقع گھر میں ہفتہ کو دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے،اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ادارے کے رضاکار موقع پر پہنچے اور گھر سے زخمی افراد کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا۔