کرپشن میں ملوث 7 ٹریفک پولیس اہلکار برطرف اور 8 کی دو سال سروس میں کٹوتی

May 26, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ڈی آئی جی ٹریفک نے کرپشن میں ملوث 7 اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کرنے اور 8 اہلکاروں کی دو سال سروس میں کٹوتی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز کے سرپرائز وزٹ پر شیریں جناح ٹریفک سیکشن کے سیکشن آفیسر، ریکارڈ کیپر اور پانچ کانسٹیبلز کو ہیوی ٹریفک سے رشوت وصول کرتے ہوئے ملوث پائے جانے پر نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ٹریفک سیکشن شاہراہ فیصل کے اہلکار بغیر چالاننگ آفیسر کے چالان کر رہے تھے جس کی ممانعت کی گئی تھی، خلاف ورزی کرنے پر سیکشن آفیسر اور چار کانسٹیبلز کی دو سال سروس میں کٹوتی کا حکم جاری کیا۔