پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت پر پابندی کیلئے قانون سازی ہوگی، میئر

May 07, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کی حدود میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت پر پابندی عائد کرنے کے لئے صوبائی سطح پر قانون سازی کی جائے گی پلاسٹک کی تھیلیوں کی وجہ سے کراچی میں سیوریج لائنوں اور برساتی نالوں کی چوکنگ کے مسائل پیدا ہوتے ہیں، ہر سال نالوں کی صفائی پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود پلاسٹک کی تھیلیوں کی وجہ سے نالے بند ہوجاتے ہیں اور خصوصاً برسات کے دوران یہ مسئلہ شدت اختیار کرجاتا ہے، ماحولیاتی آلودگی کے لیے بھی پلاسٹک کی تھیلیاں خطرہ ہیں ،میئر نے کہا کہ کراچی میں سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے اور صفائی ستھرائی کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔