غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت: بین الصوبائی گروہ کے 4 کارندے گرفتار

May 07, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس کےکائونٹر ٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) آپریشن نےغیر قانونی اسلحہ کی خریدوفروخت میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے 4کارندوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں غلام رسول، محمد یوسف، گل حسن اور فرحان گنجا شامل ہیں،ایس ایس پی سی ٹی ڈی آپریشن عمران شوکت نے بتایا ہےکہ ملزمان پشاور سے غیر قانونی اسلحہ کراچی لاتےملزمان اسمگل کرکے لایا جانے والا اسلحہ اسٹریٹ کرمنلز کو فروخت اور کرایہ پر بھی دیتے تھے،ملزمان لایا گیا اسلحہ خود بھی شہر کے مختلف علاقوں وارداتیں کرتےملزمان سے برآمد ہتھیاروں میں 2نائن ایم ایم، 4تیس بور پستول اور کارتوس شامل ہیں،ملزمان کے قبضے سے شہر سے چھینی گئیں 2موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں۔