ایس ایچ او نیو کراچی صنعتی ایریا کی مبینہ سرپرستی میں گٹکا فیکٹری پکڑی گئی

May 07, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی صنعتی ایریا سیکٹر11G کے مکان نمبر B66مکہ کالونی میں ٹاسک فورس نے بدنام گٹکا فروش وقاص جبا کے ٹھکانے پر چھاپے کے دوران لاکھوں روپے کا گٹکا ، چھالیہ اور دیگر اشیاء برآمد کرلیں ، گٹکا فیکٹری مبینہ طورپر ایس ایچ او نیو کراچی صنعتی ایریا نواز گوندل کی سرپرستی میں چلائی جارہی تھی، وقاص جبا چھاپے کے دوران فرار ہوگیا ،چند روز قبل وقاص جبا نے تھانے پہنچ کر خود گرفتاری دی تھی جو ضمانت کے بعد رہا ہوکر گیا ،علاوہ ازیں تھانہ جمشید کواٹرز پولیس نے مارٹن کوارٹر ز میں گٹکا ماوا تیار کرنے والی منی فیکٹری پر چھاپہ مار کر3ملزمان کو گرفتار کرلیا ، فیکٹری سے 10 کلو تیار گٹکا ماوا، 10کلو چھالیہ، 20پیکیٹ تمباکو ، 40 پیکیٹ چونا اور دیگر سامان برآمد کیا گیا، ملزمان میں انیس ولد ارشاد، گلزار احمد ولد توصیف احمد اور نور احمد ولد محمد اسحاق شامل ہیں۔