لاپتا افراد کی بازیابی کے معاملے پر پولیس تحقیقات اور نتیجہ زیرو ہے، ہائیکورٹ

May 07, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دینے اور سیکریٹری دفاع کو حلف نامے کے ساتھ پیش رفت رپورٹس جمع کرانے کا حکم دیدیا ، جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ لاپتاا فراد کی بازیابی کے معاملے پر پولیس تحقیقات اور نتیجہ زیرو ہے، جے آئی ٹیز اجلاس میں بھی اہلخانہ کو پریشان کیا جاتا ہے، پولیس حکام نے بتایا کہ بیشتر کیسز میں شہری ازخود بھی لاپتا ہوتے ہیں، جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس میں کہا کہ اپنی مرضی سے کون لاپتا ہوتا ہے، کچھ تو منطق کی بات کریں۔