دودھ اور دیگر اشیا کے سرکاری نرخ کے نفاذ اور معیار سے متعلق اقدامات کا فیصلہ

May 07, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے اجلاس میں شہری مسائل کے حل کےلئے اقدامات کا جائزہ لیااور موجودہ کوششوں کو موثر بنانے کے لئے فیصلے کئے گئے ، اجلاس میں دودھ سمیت تمام کھانے پینے کی اشیا کے سرکاری نرخ نافذ کرنے اور معیار کو یقینی بنانے کے لئے مہم کو موثر بنانے کے لئے مختلف اقدامات پر غورکیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ فوڈ کے افسران کے ساتھ مل کر اشیا کا معیار چیک کیا جائے گا اور کارروائی ہوگی اجلاس میں کہا گیا کہ صفائی کی بہتری، کچرہ اٹھانے کا نظام بہتر بنانے، سڑکوں کے گڑھوں کی مرمت ، پلوں کی دیکھ بھال انھیں بیوٹی فائی کرنےاور روشن رکھنے ، ٹریفک کے لئے رکاوٹ بننے والی تجاوزات کے خاتمے ا ور سڑکون اور فٹ پاتھوں سے تعمیراتی ملبہ اٹھانے سمیت مختلف اقدامات کئے ہیں۔