کورونا وائرس کے دوران بھرتی ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج

May 07, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کے دوران بھرتی ہونے والے ملازمین نے کئی ماہ سےتنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پیر کو کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا، مظاہرین کاکہنا تھا کہ وہ تاحال اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں لیکن انہیں مستقل نہیں کیا گیا جبکہ 13ماہ سے تنخواہیں بھی جاری نہیں کی گئی۔