مدگارد 15 نے مالی طور پر مشکلات کا شکار شہری کو خودکشی سے بچالیا، این جی اوز کی مدد سے بچوں کے اسکول کی فیس ادا

May 07, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مدگارد 15 نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مالی طورپر مشکلات کا شکار شہری کو خود کشی کرنے سے بچالیا، اظہر عباس نامی شخص نے مددگار 15 کو اطلاع دی کہ وہ بچوں کی فیس نہ ہونے پر دل برداشتہ ہو کر خود کشی کر رہا ہے ،بعد ازاں ایس پی مددگار 15 عظمی حفیظ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں سے این جی اوز کی ہیڈ فوزیہ طارق کی مدد سے اسکول کی فیس ادا کردی گئی۔