پورٹ قاسم، نجی کمپنی کے ویئر ہاؤس میں آگ

May 07, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پورٹ قاسم میں نجی کمپنی کے وئیر ہاوس میں آگ سے لاکھو ں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہوگیا ، پورٹ قاسم فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ کباڑ کے سامان میں لگی آگ پر فائر فائٹرز نے ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔