ڈکیتی کی 2 وارداتوں میں شہری47 لاکھ روپے سے زائد رقم سے محروم ہوگئے

May 07, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈکیتی کی 2 وارداتوں میں شہری 47 لاکھ روپے سے زائد کی رقم سے محروم ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق ضلع ملیر کے شاہ لطیف ٹاؤن میں نجی فرنچائز کے ملازم سے بینک سے رقم نکالتے ہی 40 لاکھ روپے چھین لیے گئے،پولیس کے مطابق، فرنچائز کے مالک عابد نے صدر کے علاقے سے مددگار 15 پر ڈکیتی کی اطلاع دی اور 40 لاکھ روپے بتائے، پولیس کے مطابق لوٹی گئی رقم 30 لاکھ روپے کے قریب ہے،گلشن اقبال بلاک 5 میں ٹریول ایجنٹ سے ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر 7 لاکھ 80 ہزار روپے لوٹ لئے ،پولیس کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار تین مسلح ملزمان نے بینک سے گھر تک شہری کا تعاقب کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 3 مئی کا ہے۔