کچرا کنڈیوں کے خاتمے کی ہدایت

May 07, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز علی شاہ نے مختلف علاقوں کا دورہ کیاانہوں نے سڑکوں اور علاقوں سے کچرا کنڈیوں کا خاتمہ اور عارضی ڈمپنگ پوائنٹس کی باؤنڈری وال بنانے ، سوئپنگ کے عملے میں اضافے کی ہدایت کی۔انکے ہمراہ ایگزیکٹو ڈائریکٹرآپریشن طارق نظامانی اور نجی کمپنی کے عہدیدار موجود تھے۔