غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف آپریشن

May 07, 2024

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں ٹاسک فورس نے دو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں فیصل ٹاؤن فیزٹو موضع کولیاں پر، پیلو اور موضع ٹھلیاں راولپنڈی اور پاکستان کوآپریٹو ایمپائر ہاؤسنگ سوسائٹی راولپنڈی کیخلاف آپریشن کیا۔ اس دوران سائٹ آفس، چار چیک پوسٹ، مین گیٹ، باؤنڈری والز اور روڈ انفرا سٹرکچر کو مسمار کر دیا گیا۔