وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

May 19, 2024

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی، نیوز رپورٹر)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا اور ہدایت کی ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے بلا امتیاز کارروائی کی جائے اور کوئی دبائو قبول نہ کیا جائے۔ محسن نقوی نے اسلام آباد انتظامیہ ، سی ڈی اے اور پولیس کو تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن کا حکم دیا۔ وفاقی وزیرداخلہ کی ہدایت پر چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ایکشن لیتے ہوئے ا سلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ۔سنگجانی میں راجہ گلفراز فارم ہاؤس کی تجاوزات مسمار اور ایک فیکٹری سیل کی گئی۔ 24 کنال رقبہ پر 10 کمرے تعمیر کرکے غیر قانونی طور پر فارم ہائوس بنایا گیا تھا ۔ ڈی سی سی ڈی اے کی قیادت میں اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے تجاوزات کو گرادیا ۔