کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرینگے، منعم ظفر

May 08, 2024

کراچی(اسٹاف ر پورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر منعم ظفر خان نےکے الیکٹرک ہیڈ آفس گذری کے سامنےعوامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی کے تحت کے الیکٹرک کی نا اہلی و ناقص کارکردگی، بدترین لوڈشیڈنگ اور نرخوں میں ممکنہ ظالمانہ اضافے کے خلاف ہفتہ 11مئی کو کراچی کے تمام ٹاؤنز میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے،اگر کے الیکٹرک نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس اور گورنر ہاوس پر دھرنے کا آپشن بھی رکھتے ہیں،کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے،نیپرا کو صارفین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے لیکن ایسا نہیں ہے۔