فوج کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ثروت اعجاز

May 08, 2024

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پاکستان سنی تحریک کے صدرثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عوام کو فوج کے خلاف کرنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کراچی،لاہور اور راولپنڈی کےذمہ داران سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام میں آج بھی وہی جذبہ موجود ہے جو 1965میں تھا ،ملک میں موجود بیرونی طاقتوں کے سہولت کار ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،پاکستان سنی تحریک ملک میں موجود غیر ملکیوں پر سرحد پار سے کی جانے والی دہشتگردی کی پرزور مذمت کرتی ہے۔