لڑکا اور ایک شخص ندیوں میں ڈوب کر جاں بحق

May 08, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی مہران ٹاؤن ای بی ایم ندی میں 12 سالہ عظیم ولد لیاقت علی ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ،پولیس اور ایدھی رضاکاروں نے لاش نکال کر اسپتال منتقل کی ،علاوہ ازیں حب ندی میں ایک شخص کے ڈوبنے کی اطلاع پر ایدھی رضا کاروں نے موقع پرپہنچ کر لاش کو نکال لیا تاہم متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ۔