تھیلاسیمیا لا علاج نہیں،برو قت تشخیص سے صحتمند زندگی ممکن ، مقررین

May 08, 2024

راولپنڈی (جنگ نیوز)تھیلاسیمیا لا علاج مرض نہیں،برو قت تشخیص اور علاج سے انسان صحت مند زندگی گزار نے کے قابل بن سکتا ہے۔ شادی سے پہلے ٹیسٹ کروا لئے جائیں تو اس پریشانی سے بچا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری، سابق صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر،تھیلاسیمیا ویلفیئر سوسائٹی کے صدر میجرجنرل صہیب احمد، سویٹ ہومز کے سربراہ زمرد خان، آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف بون میرو ٹرانسپلانٹ کے سابق سر براہ میجرجنرل پرویز احمد،میجر جنرل عابدلطیف،ڈاکٹر عبدالقیوم اعوان، جنرل کمال اکبر، جنرل کرامت، ڈاکٹر سعدیہ،میجر جنرل قمرالنساء،جنگ گروپ کے سینئر صحافی حنیف خالد،ایم پی اے اسماء ناز،ضمیر ممتاز، ہادیہ خان، عظمی خان و دیگر نے پاکستان تھیلا سیمیا ویلفیئر سوسائٹی کے اشتراک سے ”تھیلا سیمیا ڈے“ کے حوالے سے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ تھیلا سیمیا کے مرض بارے شعور آگاہی کی ضرورت ہے،ہمیں خون کے عطیات دینا چاہئیں صحت مند انسان اگر سال میں ایک دوبار خون عطیہ کردے تو اس کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔