ورلڈ پیس جرگہ پروگرام خیبر پختونخوا کاسہولت کار مراکز بنانےکا اعلان

May 08, 2024

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ورلڈ پیس جرگہ پروگرام خیبر پختونخوا نے ملک کی تمام سرحدوں پر سہولت کار مراکز بنانےکا اعلان کردیا ہےجس سے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ ملے گا ۔ ورلڈ پیس جرگہ پروگرام خیبر پختونخوا کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری نیشنل پریس کلب میں ہوئی، مہمان خصوصی این پی سی کے صدر اظہر جتوئی تھے۔ اس موقع پر کنٹری ہیڈ سعدیہ خان عرف خان بی بی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے تمام پلازوں میں سرچ آپریشن شروع کیا جائے۔ چیئرمین رعایت اللہ خان عرف خان بابا بھی موجود تھے۔