لاہور اور کراچی میں ایک ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری

May 08, 2024

لاہور اور کراچی میں ایک ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گارڈن ٹاؤن لاہور اور عوامی مرکز کراچی کے پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلیں رہیں گے۔

اس حوالے سےوزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ عوام کو پاسپورٹ بنوانے میں دقت پیش نہ آئے۔