وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ امور پر گفتگو

May 08, 2024

تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے فرانس کے سفیر نے ملاقات کی جس میںباہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی گفتگو کی۔

اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فرانسیسی سفیر کا خیر مقدم کیا۔

اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر وزیر خزانہ نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر فرانس کی حمایت کا شکریہ کیا۔

وزیر خزانہ نے سفیر کو ملک کے معاشی استحکام کی حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ زرعی پیداوار میں قابل ذکر اضافے سے ملکی کرنسی مستحکم ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر تک پہنچے اور مہنگائی کم ہوئی۔ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کے اختتام کے بارے میں بھی فرانس کے سفیر کو آگاہ کیا۔

انہوں نے سفیر کو ملک میں کی جانے والی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا اور کہا اصلاحات میں نجکاری اور ایس او ایز ریفارمز شامل ہیں جبکہ ایف بی آر ڈیجیٹائزیشن اور ایکسپورٹ لیڈ گروتھ بھی ریفارمز میں شامل ہیں۔

وزیر خزانہ نے سرمایہ کاری میں ایس آئی ایف سی کے کردار پر روشنی ڈالی، فرانسیسی سفیر نے مزید تعاون کے امکانات پر اعتماد کا اظہار کیا۔