سندھ اسمبلی، سانحہ 9 کے خلاف مذمتی قرارداد جمع، آج منظور کی جائے گی

May 09, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کی خاتون رکن نے سندھ اسمبلی میں سانحہ 9کے خلاف ایک مذمتی قرارداد جمع کرادی ، جو جمعرات کو ہونے والے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کی جائے گی۔قرارداد پیپلزپارٹی کی رکن سعدیہ جاوید نے سندھ اسمبلی سکریٹریٹ میں جمع کرائی ، جس میں کہا گیا کہ 9مئی 2023کا واقعہ گہری سازش کا آغاز تھا، جس کے بعدملک کو تنہا کرنے کی باقاعدہ منظم مہم چلائی گئی۔اس لئے ایوان کو چاہیے کہ وہ پی ٹی آئی کے پرتشدد ہنگاموں کی مذمت کرے اور سندھ اسمبلی کا ایوان مطالبہ کرتاہے کہ 9مئی سانحے کے ذمہ دارروں ملوث افراد کو کڑی سزا دی جائے۔