جامعہ وفاقی اردو میں ایچ ای سی کی نئی پالیسی کے تحت کلیہ فنون کے نصابات کی منظوری

May 09, 2024

کراچی(نیوز ڈیسک)وفاقی اُردو یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا41 واں اجلاس شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایچ ای سی کی نئی پالیسی کے تحت کلیہ فنون کے نصابات کی منظور دی گئی۔ جن میں شعبہ بین الاقوامی تعلقات،اسلام آبادکیمپس بی ایس (چار سالہ)، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام(دوسالہ) اور بی ایس (تھرڈ ایئر پروگرام) کے نصابات،شعبہ انگریزی،بی ایس (چار سالہ)، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام (دوسالہ) اور بی ایس (تھرڈ ایئر پروگرام) کے یکساں نصابات،شعبہ ابلاغِ عامہ،عبدالحق کیمپس،ایم فل/ایم ایس پروگرام کے نصابات،شعبہ تاریخِ عام،عبدالحق کیمپس،ایم ایس /ایم فل پروگرام کا نصاب کو دونوں کیمپس(کراچی و اسلام آباد) میں یکساں نصاب منظوری دی گئی۔ نیزشعبہ انگریزی، عبدالحق کیمپس کے دوشارٹ کورسز،کلیہ فنون کے تحت انٹرنیشنل پوسٹ ڈاکٹریٹ پروگرام کی بھی منظوری دی گئی۔