روبینہ خالد کی بطور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تعیناتی کی منظوری

May 09, 2024

اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے روبینہ خالد کی بطور چیئرپرسن بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام تعیناتی کی منظوری دے دی صدر مملکت نے ڈاکٹر امجد ثاقب کا چیئرپرسن کے عہدے سے استعفیٰ بھی منظور کیا ،صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام ایکٹ 2010 کے سیکشن 5 (3) کے تحت دی ۔