امن ومان ،ضمنی انتخابات،کچاآپریشن اوردیگرامور کاجائزہ

May 09, 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ) صوبائی وزیر محکمہ صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں کیبنٹ سب کمیٹی برائے لاءاینڈ آرڈرز کا چوتھا اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر محکمہ خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن اور وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے شرکت کی ۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے امن و امان، ملتان اور مظفر گڑھ میں ضمنی انتخابات کے انتظامات، کچا آپریشن و دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔