قومی معیشت کی تباہی کی وجہ نااہلی کرپشن اور اقرباء پروری ہے، لیاقت بلوچ

May 19, 2024

لاہور (نیوزرپورٹر)نائب امیر جماعتِ اسلامی سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے منصورہ میں سیاسی قومی اُمور اور کسان کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتیں پاکستان کے طاقت ور بنک مافیا کی اسیر ہیں۔ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلوں پر عملدرآمد روکنے کے لیے بنک مافیا مجبور، لاچار اور نااہل حکمرانوں کو استعمال کرتا ہے۔ قومی معیشت کی تباہی کی وجہ جہاں نااہلی، کرپشن اور اقرباء پروری ہے وہیں پاکستان کی شومئی قسمت ہے کہ ملکی معیشت کی سدھار کے لیے کسی قابل، انسان و ملک دوست ماہر معیشت کی بجائے مفادات کے محافظ بنکر، اکاؤنٹس کے ماہر اور آئی ایم ایف، ورلڈ بنک اور استعماری مالیاتی نظام کے آلہ کار ملک و مِلت پر مسلط کیے گئے ۔