یوایم ٹی کا26 واں کانووکیشن

May 09, 2024

لاہور(خبرنگار،پ ر)یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کا 26واں کانووکیشن ہوا ،کل 1795 فارغ التحصیل طلباء کو مختلف شعبوں میں ڈگریاں دی گئیں 1257 بیچلرز، 90 ماسٹرز، 400 ایم ایس/ ایم فل اور 48 پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئیں۔ ڈاکٹر حسن صہیب مراد کی یاد میں ان پر فلمائی گئی ڈاکیو مینٹری بھی چلائی گئی۔ ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف ، ڈاکٹر احمد عمر مراد ، ابراہیم حسن مراد ، پروفیسر عابد شیروانی، احمد عبداللہ نے گریجوایٹس کو گولڈ میڈلز، سرٹیفکیٹس اور ڈگریاں تقسیم کیں۔