اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی: فلسطین کو مکمل آزاد و خودمختار ریاست کا درجہ کل ملنے کا امکان

May 09, 2024

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی—فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو مکمل آزاد و خود مختار ریاست کا درجہ کل (جمعے کو) دیے جانے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی جائے گی۔

جنرل اسمبلی کے 140 اراکین پہلے ہی فلسطین کو بطور ریاست قبول کر چکے ہیں۔

فلسطین کو مکمل رکن بنانےکی قرارداد امریکا نے سلامتی کونسل میں ویٹو کر دی تھی۔

امارات کی قرارداد میں سلامتی کونسل سے فیصلے پر نظرِثانی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

جنرل اسمبلی سے قرارداد منظور ہونے کے باوجود فلسطین کو ووٹ کا حق نہیں مل سکے گا۔