9 مئی کی مذمت آئی پی پی کا منشور ہے، فردوس عاشق

May 09, 2024

فائل فوٹو

استحکام پاکستان پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہآئی پی پی سانحہ 9 مئی کے ردعمل میں وجود میں آئی، 9 مئی کی مذمت ہمارا منشور ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا تھا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نفرت اور انتشار کی سیاست کرنے والی جماعت آج سیاسی دربدری کا شکار ہو چکی ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ 9 مئی کے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر سیاسی استحکام ناممکن ہے۔