لاہور: ہنڈی و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، ملزم گرفتار، کرنسی برآمد

May 09, 2024

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے لاہور میں ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کےخلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے نے اس حوالے سے بتایا کہ ملزم عزیز اللّٰہ کو راوی روڈ لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم سے 23500 پاکستانی روپے، 700 چینی یوآن اور 50 افغانی کرنسی بھی برآمد کی گئی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔