صوبائی وزراء صحت کی اقوام متحدہ کے پراجیکٹ سروسز کے وفد سے ملاقات

May 10, 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر سے اقوام متحدہ کے آفس فار پراجیکٹ سروسز کے وفد نے ملاقات کی ، وفد میں مسٹر پاسکل بجلیوارڈ، ہینری بونن اور ڈاکٹر مریم ملک شامل تھیں۔صوبائی کوآرڈینیٹر پروفیسر اسد اسلم خان اور پرنسپل کالج آف آفتھلمولوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز پروفیسر محمد معین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد نے حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کیلئے صحت کے منصوبوں کو سراہا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ صحت کے شعبہ کی بہتری کیلئے تمام تر توجہ مرکوز کئے ہوئی ہیں۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے یونائیٹڈ نیشنز آفس فار پراجیکٹ سروسز کی جانب سے سکول سکریننگ کیلئے امداد پر شکریہ ادا کیا ۔