پاکستان میں تعلیمی ایمرجنسی نافذہوچکی ،راناسکندر حیات

May 10, 2024

لاہور(خبرنگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے مختلف اجلاسوں سے خطاب کرتےہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ ہو چکا ہے۔ وزیر اعظم کی قیادت میں ملک کے ڈھائی کروڑ سے زائد آؤٹ آف سکول بچوں کو خواندہ بنانے کا ہدف مکمل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ایمرجنسی کے نام پر گذشتہ حکومت کی طرح دلاسے نہیں دیں گے۔