وطن کی حفاظت کیلئےجانیں قربان کرنیوالےہمارے ہیرو ہیں،عوای رکشہ یونین

May 10, 2024

لاہور(نیوزرپورٹر ) عوامی رکشہ یونیں نے 9مئی کے خلاف’’پاکستان زندہ باد‘‘ ریلی نکالی ۔ مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا ہے کہ ہمارا پاکستان ہی ہماری ریڈ لائن ہے اور پاک وطن کی حفاظت کے لئے جانیں قر بان کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں۔ پاکستان کا ہر دشمن ہمارا دشمن ہے ۔ انہوں نےکہاکہ ایٹم بم سمیت دیگر اچیومنٹس کو بھی نصاب میں شامل کیاجائے ۔