فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پرعوام سےبھتہ خوری جاری ،ضیاء الدین انصاری

May 10, 2024

لاہور(خبرنگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بجلی، گیس کے بلوں میں ناروا ٹیکسزسے عوام کا خون نچوڑا جارہا ہے۔بجلی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر عوام سے بھتہ خوری کی جارہی ہے۔بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ غربیوں پر سراسر ظلم کے مترادف ہے۔