ڈاکوؤں نے 9 وارداتوں میں لاکھوں روپے اور زیورات لوٹ لئے

May 10, 2024

لاہورٟ(کر ائم رپو رٹر) شاہدرہ میں ملک امجد کی فیملی سے 5 لاکھ موبائل فون ،کاہنہ میں خالد کی فیملی سے 4 لاکھ ،موبائل فون ،ڈیفنس فیز8 میں وقاص کی فیملی سے اڑھائی لاکھ ،زیورات ،گارڈن ٹاون میں رضا کی فیملی سے 2 لاکھ موبائل فون،قلعہ گجر سنگھ میں عابد سے ڈیڑھ لاکھ اور موبائل فون ،ہیئر میں حسن سے ایک لاکھ اور موبائل فون ،پرانی انار کلی میں رضوان سے70 ہزار اور موبائل فون ،ٹبی سٹی میں اکرم سے45 ہزار اور موبائل فون ،گلشن اقبال میں ناصر سے 10ہزار موبائل اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ہنجروال میں گاڑی جبکہ نولکھا لوہاری گیٹ سبزہ زار گلبرگ اور سمن آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئے۔