سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے سخت قوانین کی ضرورت ہے، ضیاء عباس

May 10, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے سخت قوانین بنانے کی ضرورت ہے، سوشل میڈیا پر جس طرح افواج پاکستان اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے وہ ایک جماعت کی کھلم کھلا ملک دشمنی ہے جس کا مقصد ملک میں انتشار پیدا کرنا ہے، اس قسم کی مہم سے ملک کبھی بھی معاشی طورپرمضبوط نہیں ہوسکتا ہے، پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں جس طرح ملکی معاشی صورت حال کو برباد کیا وہ سب کے سامنے ہے، ان کی حکومت میں تاجر برادری اور صنعت کاروں کے اعتماد کو شدید دھچکا لگا جس کی وجہ سے ملکی سر مایہ کار مایوسی کا شکار ہوئے، اب جبکہ نئی حکومت نے معیشت کو بہتر بنانے کے لئے جو قدم اٹھایا ہے اس سے ملک چلانے والوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، ان کو سرمایہ سامنے لانے کے کئے جنرل ایمنیسٹی دی جائے تاکہ ملک میں صنعتوں کو جال بچھانے میں مدد مل سکے۔