ملکی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر سے بڑھ گئے

May 10, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ملکی زر مبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر سے بڑھ گئے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 1ارب 11کروڑ 40لاکھ ڈالر کے اضافے سے 9ارب 20کروڑ 3لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں کمرشل بینکوں کے پاس 5ارب 33کروڑ 86 لاکھ ڈالر موجود ہیں اس طرح 3مئی تک ملک کے مجموعی زر مبادلہ ذخائر14ارب45کروڑ89لاکھ ڈالر ہیں، اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک ذخائر میں اضافے کی بڑی وجہ آئی ایم ایف سے 1.1ارب ڈالر کی قسط ہے۔