نور سموں کا تبادلہ، عباس بلوچ سیکرٹری بورڈز و جامعات مقرر

May 10, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) سیکریٹری بورڈز و جامعات نور محمد سموں کا تبادلہ کرکے سابق کمشنر سکھر اور ممبر بورڈ آف ریونیو عباس بلوچ کو نیا سکریٹری بورڈز و جامعات مقرر کردیا گیاہے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سیکریٹری بورڈز و جامعات نور محمد سموں نے ایک بااثر وائس چانسلر کی تنخواہ زائد ہونے پر اعتراض کیا تھا اور یہ اعتراض ان کے تبادلے کا سبب بنا۔