ریگی ماڈل ٹاؤن کیلئے بی آر ٹی کی بسیں فوری شروع کی جائے، اہلیان علاقہ

May 11, 2024

پشاور ( وقائع نگار )پشاور کے نواحی علاقہ ریگی ماڈل ٹاؤن کے مکینوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور ٹرانس پشاور کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ریگی ماڈل ٹاؤن کیلئے جلد از جلد بی ار ٹی فیڈر بسیں چلانے کیلئے اقدامات اٹھا کر ریلیف فراہم کیا جائے اہلیان علاقہ ریگی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ٹرانسپورٹ میں شدید مشکلات سامنا ہے بالخصوص طلبہ اور خواتین کو شدید سفری مشکلات درپیش ہے،طلبہ دور دراز سکول،کالجز اور یونیورسٹیوں میں جانے کیلئے کئی کئی گاڑیاں تبدیل کرتے ہیں جن سے نہ صرف انکی پڑھائی متاثر ہونے لگی بلکہ ان پر کرایوں کی مد میں ااضافی مالی بوجھ بھی پڑنے لگا جو افسوس ناک ہے اہلیان علاقہ کے مطابق ٹاؤن کیلئے بی ار ٹی بس شروع کرنے کے حوالے سے ازمائشی ڈرائیو بھی ہو چکی تھی لیکن تا حال ٹاؤن کیلئے بی ار ٹی فیڈر بس سروس شروع نہ ہوسکی اہلیان علاقہ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور ٹرانس کے اعلیٰ حکام سے اس حوالے سے نوٹس لیکر فوری بی ار ٹی فیڈر بس سروس شروع کرنیکا مطالبہ کیا ہے