گلیات میں تعمیراتی سامان والی گاڑیوں کے داخلے پر ہفتے میں 3دن پابندی

May 23, 2024

پشاور ( وقائع نگار )وزیراعلیٰ کے مشیر زاہد چن زیب کی واضح ہدایات کی روشنی میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تین ایام کے دوران گلیات میں تعمیراتی سامان والی گاڑیوں کے داخلہ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسی طرح گلیات کے بازاروں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام گلیات میں سیاحتی سیزن شروع ہونے اور سیاحوں کے رش کے باعث ٹریفک مسائل کے تدارک کی غرض سے اٹھایا گیا ہے۔ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا سبب بننے والوں کے ساتھ بھی سختی سے نمٹا جائے گا جبکہ تعمیراتی سامان لیجانے والی گاڑیوں پر پابندی کا اطلاق جمعہ کی صبح 6 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے تک ہو گا۔