عوام اور بزنس کمیونٹی کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گئے ،حاجی غلام علی

May 11, 2024

پشاور(لیڈی رپورٹر)سابق گورنر حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ میرے لیے ہر انسان قابل احترام ہے وہ دکاندار ہو، صنعتکار یا شہری، گزشتہ چالیس سال سے زائد ایک ہی کام کیا اور کرتا رہونگا وہ ہے ہ بزنس کمیونٹی ہمارا فخر ہیں۔ ہری پور ہمارا دوسرا گھر ہے اور وہاں کی بزنس کمیونٹی کے ساتھ بھائی چارے کا رشتہ ہے۔ ہم نے ہمیشہ اپنی عوام اور بزنس کمیونٹی کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہری پوراورر پشاور کی بزنس کمیونٹی وفود سے ملاقات کے دوران کیا ۔ ملاقات میں سارک چیمبر کے رکن سید صفدر زمان شاہ، صدر ہری پور چیمبر طیب خان سواتی کی سربراہی میں وفد جس میں ایگزیکٹو باڈی ممبران ضیاء الرحمن خان، ملک سعید اختر، ملک عبید قیوم، خاور تنویر، محمد سلیمان، خالد ذوقی، جمیل احمد، اسد عثمان و دیگر شامل تھے شریک ہوئے ۔