پشاور: اسکول میں پنکھا گرنے سے ٹیچر زخمی، طالبات محفوظ

May 11, 2024

پشاور کے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول چغل پورہ میں پنکھا گرنے سے استانی زخمی جبکہ طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

جیو نیوز نے حادثے کی اطلاع موصول ہونے پر سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر چغل پورہ سرکل شمیم اختر سے رابطہ کیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ڈی ای او شمیم اختر نے کہا کہ زخمی ٹیچر کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی گئی جبکہ اس واقعے میں اسکول کی بچیاں محفوظ رہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام کو واقعے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ اسکول کی عمارت خستہ ہے، اس کی تزئین و آرائش کے لیے سمری بھیجی ہے۔