کے ایم سی کے ٹیکسوں کیخلاف عدالت جانے والے مافیا ہیں، مرتضیٰ وہاب

May 11, 2024

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کے ٹیکسوں کے خلاف عدالت جانے والوں کو مافیا قرار دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹکے باہر میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم جب بھی کوئی ریونیو اکٹھا کرنا چاہتے ہیں تو مافیا کیس کرتی ہے۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ کراچی کی سڑکوں پر لگے سائن بورڈ سے کے ایم سی کو ایک روپے کا ریونیو نہیں ملتا۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ کراچی کی سڑکوں پر سائن بورڈز کے ایم سی کی اجازت کے بغیر غیرقانونی طور پر لگے ہوئے ہیں۔ عمارتوں پر لگے سائن بورڈ کا سوال متعلقہ ٹاونز سے کیا جائے۔