اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے

May 13, 2024

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِخارجہ محمد اسحاق ڈار چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔

ڈائریکٹر جنرل، سفیر وانگ فو کانگ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے ان کا استقبال کیا۔

چین میں اسحاق ڈار چینی وزیرِخارجہ کے ساتھ پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی صدارت کریں گے۔

ڈائیلاگ میں پاک چین تعلقات کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا۔

اسحاق ڈار اپنے دورۂ چین کے دوران چینی رہنماؤں، اعلیٰ حکام اور ممتاز کاروباری اداروں کے اہلکاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔